Aiza Khan

Add To collaction

ساری دُنیا کے غم ہمارے ہیں

ساری دُنیا کے غم ہمارے ہیں
اور سِتم یہ کہ ہم تمہارے ہیں

دلِ برباد! یہ خیال رہے
اُس نے گیسُو نہیں سَنوارے ہیں

اُن رفیقوں سے شرم آتی ہے
جو مِرا ساتھ دے کے ہارے ہیں

اور تو ہم نے کیا کِیا اب تک
یہ کِیا ہے کہ دن گُزارے ہیں

اُس گلی سے جو ہو کے آئے ہوں
اب تو وہ راہرو بھی پیارے ہیں

جونؔ! ہم زندگی کی راہوں میں
اپنی تنہا رَوی کے مارے ہیں
جون ایلیا

   0
0 Comments